فرح گوگی کوانٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ
Image

لاہور:(سنو نیوز) بشری بی بی کی مبینہ فرنٹ مین فرح گوگی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ،ایف آئی اے نے فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے کےلیے انٹرپول سے درخواست کر دی، فرح گوگی کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد بذریعہ انٹرپول اس کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

عدالت کی جانب سے فرح گوگی کو منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جاچکاہے۔ فرح گوگی اپنے خلاف جاری مقدمات کا سامنا کرنے اور تحقیقات سے بچنے کے لیے ملک سے پہلے ہی فرار ہے۔

فرح گوگی نے کرپشن ، رشوت ستانی اور غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ و دباؤ کے ذریعے اربوں روپے کمائے اور پھر منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔فرح گوگی نے سرکاری افسران پر دباؤ کے ذریعے ٹھیکہ جات غیر قانونی طور پر ایوارڈ کروانے کی مد میں بھی کروڑوں روپے بطور رشوت لیے ، فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بنک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف ، ایف آئی اےفرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے۔