کچہ گرینڈ آپریشن جاری، 51 ڈاکو گرفتار، 6 ہلاک، 5 نے سرینڈر کردیا
Image

لاہور: (سنو نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں شروع ہونے والا کچہ گرینڈ آپریشن 27 ویں روز بھی جاری ہے۔  پنجاب پولیس نے کچہ آپریشن میں واضح کامیابیاں حاصل کیں، اب تک 51 ڈاکوؤں گرفتار، 06 کو ہلاک جبکہ 05 نے سرینڈر کیا۔ 

آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان آپریشنل ایریا میں فرنٹ لائن پر ہراول دستوں کے ہمراہ موجود ہیں۔  پولیس دستوں نے 20 لاکھ ہیڈ منی کے مجرم عطاء اللہ پٹ کے کمیں گاہ کو مسمار کر کے کچہ عمرانی کے اہم ترین حصوں کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔

شدید مزاحمت اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 20 لاکھ ہیڈ منی کا ڈاکو موج علی، 8 لاکھ ییڈ منی کا ڈاکو سبز علی اور بدنام ذمانہ کچہ کرمنل وقاری قیصرانی کی کمیں گاہیں تباہ کر دی گئیں۔

ڈاکوئوں کی کمین گاہوں سے بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد کر کے کمین گاہوں کو مکمل تباہ کر دیا گیا۔ علاقہ سے اغوا برائے تاوان، راہزنی، ڈکیتی، اسلحہ سمگلنگ، قتل اور اقدام قتل میں ملوث پٹ گینگ اور عمرانی گینگ کے منظم نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔

عطاء اللہ پٹ کے مسکن اور بستی چانڈیہ، بستی قیصرانی اور بستی پٹ پر 4 نئی پولیس پکٹس قائم کر کے حکومت و ریاست کی رٹ قائم کر دی گئی ہے۔ رحیم یار خان پولیس نے کچہ کراچی سمیت کچہ کا بیشتر علاقہ کریمینلز سے کلیئر کروا لیا گیا۔

پولیس کچہ رجوانی کے اطراف میں موجود علاقہ کی کڑی نگرانی اور ٹارگٹڈ کارروائیاں و پیش قدمی جاری ہے۔ پولیس کچہ آپریشن کو ہیٹ میپ کے مطابق سر انجام دیتے ہوئے بہترین حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

پولیس نے کچہ کے خطرناک گینگز عمرانی، لاٹھانی، سکھانی، کوکانی، قیصرانی اور دولانی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ کچہ میں پولیس پائیدار امن کے لیے کریمینلز کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔