میسی کو کھیلنے کیلئے تاریخ کے سب سے زیادہ معاوضے کی پیشکش
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے ارجنٹینا سے تعلق فٹبالر لیونل میسی کو سعودی پرو لیگ میں شرکت کے لیے سالانہ 40 کروڑ ڈالرز (ایک کھرب 13 ارب پاکستانی روپے سے زائد) معاوضے کی پیشکش کی گئی ہے۔ برطانوی روزنامے ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس معاملے پر سعودی کلب سے لیونل میسی کے والد مذاکرات کر رہے ہیں۔ اگر اس معاہدے پر اتفاق ہو جاتا ہے تو لیونل میسی کا معاوضہ اس وقت سعودی عرب میں کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو سے زیادہ ہوگا۔ درحقیقت یہ کسی فٹبالر کو دیے جانے والا سب سے زیادہ سالانہ معاوضہ ہوگا۔ لیونل میسی اس وقت فرانس کے کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے لیے کھیل رہے ہیں۔ مگر پی ایس جی نے گزشتہ دنوں سعودی عرب میں چھٹیاں منانے پر لیونل میسی کو 2 ہفتوں کے لیے معطل کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ لیونل میسی پر سعودی عرب میں سیاحت کے سفیر کے طور پر ذمہ داری نبھانے پر کلب کی جانب سے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ 2021 میں لیونل میسی نے پی ایس جی کے ساتھ 2 سال تک کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔ تاہم فرانسیسی کلب کی جانب سے معطلی پر خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لیونل میسی معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے اور کسی دوسرے کلب کے لیے کھیلنے کو ترجیح دیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے کھیلوں کی دنیا پر کافی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کی خدمات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے LIV گولف لیگ میں بھی سرمایہ کاری کی جبکہ سعودی ویلتھ فنڈ نے انگلش فٹبال کلب نیو کیسل یونائیٹڈ کو خریدا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے 2025 تک سعودی کلب النصر کے لیے کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage