صرف پیپلز پارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے:بلاول بھٹو زرداری
Image

لاہور: (سنو نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ باقی جماعتیں اشرافیہ لیکن صرف پیپلز پارٹی تین نسلوں سے عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔

این اے 127 کوٹ لکھپت میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ یہاں خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ ہم ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی خواتین سے ملک کی آبادی کا پچاس فیصد ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ خواتین ملک کے معاشی بحران کے بارے میں زیادہ جانتی ہیں۔ خواتین کو معلوم ہے اس مہنگائی میں کوئی بھی تنخواہ میں گزارا نہیں کرسکتا۔ خواتین کو زیادہ معلوم ہے روزگار کا بندو بست کرنا کتنا مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین نے میرا سفیر بن کر گھر گھر جانا ہے۔ لاہور کا ہر دروازاہ کھٹکھٹانا ہے۔ سمجھانا ہے باقی جماعتیں اشرافیہ جبکہ صرف پیپلز پارٹی تین نسلوں سے عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کو مسلط کیا گیا، اگر غریبوں مظلوموں اور کسانوں کا پاکستان بنانا ہے تو پیپلز پارٹی کو لانا ہے، گھر گھر جاکر میرے دس وعدے انکو بتائیں۔