سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گھیرا تنگ
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کے واقعہ میں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے طلب کر لیا ہے۔

سابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف 9 مئی کے واقعہ میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ اور تھانہ وارث خان مقدمات درج ہیں ۔9 مئی کیسز میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کی استدعا انسپکٹر ناظم شاہ نے کی اور کہا کہ 9 جنوری کو ان کی ویڈیولنک پر طلبی کی جائے ۔

تفتیشی افسر انسپکٹر ناظم شاہ کی استدعا پر خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے جیل سپریٹنڈنٹ کو 9 جنوری کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک پر طلبی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/03/01/2024/pakistan/62738/

دوسری جانب ”دی اکانومسٹ“ میں عمران خان کے حوالے سے مضمون کی اشاعت پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ”دی اکانومسٹ“ کے ایڈیٹر کو مبینہ طور پر عمران خان کی جانب سے تحریر کردہ آرٹیکل کے بارے میں لکھا جائے گا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یہ بات حیران اور پریشان کن ہے کہ میڈیا کے ایک معزز ادارے نے ایک ایسے فرد کے نام سے مضمون شائع کیا جو جیل میں ہے اور اسے سزا ہو چکی ہے۔ اخلاقی معیارات کو برقرار رکھنا اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/30/12/2023/election-2024/62139/

نگران وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہم جاننا چاہیں گے کہ ”دی اکانومسٹ“ کی جانب سے مضمون کی اشاعت کے حوالے سے ادارتی فیصلہ کیسے کیا گیا؟ مواد کی قانونی حیثیت اور اعتبار کے حوالے سے کن باتوں کو مدنظر رکھا؟

ان کا کہنا ہے کہ کیا ”دی اکانومسٹ“ نے دنیا کے کسی اور حصے سے جیل میں بند سیاستدانوں کے گھوسٹ آرٹیکل شائع کئے ہیں؟ اگر جیل میں بند مجرم میڈیا کو لکھنے کے لئے آزاد ہوتے تو وہ اپنی یکطرفہ شکایات کو نشر کرنے کے لئے ہمیشہ اس موقع کا استعمال کرتے۔