ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری
دبئی: (سنو نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال یکم جون سے 29 جون 2024ء تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ٓآئی سی سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں لیگ میچز کے دوران 9 جون کو نیویارک میں آمنے سامنے ہوں گی۔ تاہم اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا سفر 5 جون کو نیویارک سے شروع ہوگا۔
ہندوستان کے تمام لیگ میچ امریکا میں کھیلے جائیں گے۔ ان میں سے تین میچ نیویارک اور ایک میچ فلوریڈا میں کھیلا جائے گا۔ لیگ میچوں میں بھارت کا مقابلہ 12 جون کو نیویارک میں اور 15 جون کو فلوریڈا میں کینیڈا سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:
اس ٹورنامنٹ میں یکم سے 18 جون تک مرحلے کے میچز کھیلے جائیں گے اور سپر ایٹ مرحلے کے میچز 19 سے 24 جون کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ پہلا سیمی فائنل 26 جون کو گیانا میں اور دوسرا سیمی فائنل 27 جون کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی کے جاری کردہ اس پروگرام کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی کل 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ چار گروپس میں 20 ٹیمیں ہوں گی۔
#Cricket | ICC #T20 World Cup 2024 schedule announced, India to play #Pakistan on 9th June in New York.
India in Group A pitted against Pakistan, USA, Canada and Ireland. USA to play Canada in the opening match pic.twitter.com/uEC79TklNt
— DD News (@DDNewslive) January 5, 2024
بھارت اور پاکستان کو تین دیگر ٹیموں کے ساتھ گروپ ‘اے’ میں رکھا گیا ہے۔ اس گروپ میں آئرلینڈ، میزبان امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
گروپ بی میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ نمیبیا، سکاٹ لینڈ اور عمان کو رکھا گیا ہے۔ گروپ ‘سی’ میں نیوزی لینڈ، میزبان ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا اور پاپوا نیو گنی کی ٹیمیں شامل ہیں۔
Get ready for the ultimate cricket carnival in the West Indies and the USA 🥁
Unveiling the fixtures for the ICC Men’s T20 World Cup 2024 🗓️ 🤩#T20WorldCup | Details 👇
— ICC (@ICC) January 5, 2024
گروپ ‘ڈی’ میں جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلا دیش، نیدرلینڈ اور نیپال کو رکھا گیا ہے۔ خیال رہے کہ انگلینڈ اکتوبر-نومبر 2022 ء میں آسٹریلیا میں ہونے والے T-20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دے کر چیمپئن بن گیا تھا۔