روپیہ مضبوط، ڈالر مزید سستا ہوگیا
Image
کراچی: (سنو نیوز) انٹربینک میں ڈالر کمزور اور روپیہ مضبوط ہونے لگا۔ انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر 42 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 25 پیسے پر آگیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 67 پیسے کا تھا۔ ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 65 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔ انڈیکس 421 پوائنٹس اضافے سے 65060 کی سطح پر پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/04/01/2024/latest/62940/ یاد رہے سال 2023 میں جہاں ملک کو سیاسی و معاشی عدم استحکام کا سامنا رہا تو دوسری جانب نگراں حکومت کے حالیہ مثبت اقدامات سے ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 50 روپے سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملکی تبادلہ منڈیوں میں سال کے آخری ماہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بے قدری کا رجحان رہا، تاہم مجموعی طور پر 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے یعنی مجموعی طور پر 24 فیصد مہنگا ہوا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 30 دسمبر 2022 کو انٹربینک میں ڈالر226.43 روپے تھا، 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا۔