Homeتازہ ترینسڈنی ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں 68 رنز پر 7 وکٹیں گنوا لیں

سڈنی ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں 68 رنز پر 7 وکٹیں گنوا لیں

سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی پاکستانی بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں

سڈنی ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں 68 رنز پر 7 وکٹیں گنوا لیں

سڈنی: (ویب ڈیسک) سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنا لئے۔ قومی ٹیم وائٹ واش کے قریب پہنچ گئی۔


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز مکمل ہونے کے بعد آج دوسری اننگز کا آغاز پاکستان کی بیٹنگ کے ساتھ ہوا۔


پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں صرف ایک رن پر دو وکٹیں گنوائیں جب اوپنر عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود دونوں بغیر کوئی رن بنائے واپس چلے گئے۔ تاہم بابر اعظم (23) اور صائم ایوب (33) نے 57 رنز کی پارٹنرشپ جاری رکھی، لیکن پاکستان نے صرف 9 رنز پر 5 وکٹیں گنوا کر اسکور 67-7 تک پہنچایا۔


بابر اعظم کے آوٹ ہونے کے بعد سعود شکیل، ساجد خان اور سلمان علی آغا کی ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے اختتامی اوور میں سعود شکیل (2)، ساجد خان (0) اور آغا سلمان (0) کی وکٹیں لے کر پاکستان کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔

ہیزل ووڈ نے مجموعی طور پر 4 وکٹیں حاصل کیں، اس دوران نیتھن لیون، مچل اسٹارک اور ٹریوس ہیڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سڈنی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 299 رنز پر آؤٹ کر کے 14 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

فاسٹ بولر عامر جمال نے شاندار بولنگ کی اور 6 وکٹیں حاصل کیں، وہ پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ کے پہلے بولر ہیں جنہوں نے ڈیبیو سیریز (3 میچز یا اس سے کم) میں 18 وکٹیں لیں، اس وقت قومی ٹیم کو 82 رنز کی برتری حاصل ہے۔

یاد رہے پاکستان نے تقریباً گزشتہ تین دہائی سے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا اور 1999 سے اب تک آسٹریلین سرزمین پر کھیلی جانے والی تمام سیریز میں پاکستان کو میزبان کے ہاتھوں کلین سوئپ شکستوں کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کوئی میچ ڈرا تک کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

Share With:
Rate This Article