پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، زہریلے پانی سے اُگائی جانیوالی سبزیاں تلف
Image
فیصل آباد :(سنو نیوز) زہریلے پانی سے سبزیاں اگانے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کی ہے، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر تاندلیا نوالہ روڈ پر واقع کاشت سبزیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انورکا کہنا ہے کہ آٹھ کنال پر کاشت کی گئی ہزاروں کلو تیار زہریلی سبزیوں کو ہل چلا کر تلف کیا گیا، گندے پانی سے سیراب ہونے والی 8 کنال پالک کی فصل کو تلف کیا گیا۔ راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ سیوریج کے پانی سے کاشت سبزیوں کو سبزی منڈی فیصل آباد میں سپلائی کیا جانا تھا، قوانین کی خلاف ورزی پر کاشتکاروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔ زہریلے پانی سے اگی سبزیوں کا استعمال موذی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہیں، صوبہ بھر میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت پر پابندی عائد ہے، سیوریج کے پانی سے صرف غیر خوردنی فصلیں کاشت کی جا سکتی ہیں۔ دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پورے پنجاب میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 971 فوڈ پوائنٹس بند، 306 مقدمات درج 6 ماہ میں 2 لاکھ 85 ہزار 900 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 32 ہزار 280 پوائنٹس کو جرمانے عائد کیے۔ مزید بہتری کے لیے 1 لاکھ 86 ہزار 670 کو اصلاحی بھی جاری کیے گئے، قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 971 یونٹس کی پروڈکشن بند جبکہ 306 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی اشیا کے معیار کی تفصیلی جانچ کے لیے 7 ہزار 650 سے زائد فوڈ سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے۔ راجہ جہانگیر انور سرپرائز چیکنگ کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی خوراک کو سالانہ چیکنگ شیڈول کے مطابق بھی چیک کیا جاتا ہے، معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، ممنوعہ یا نان فوڈ گریڈ اجزاء کا خوراک میں استعمال سنگین جرم ہے، شہری لیبل پڑھنے کی عادت بنائیں، خوراک کے چناؤ میں محتاط رہیں ۔