جناح ہسپتال کراچی کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز

10/4/2023 5:51
کراچی:(سنو نیوز) جناح ہسپتال کراچی کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ پہلی سرجری 34 سالہ شخص کی کی گئی، آپریشن میں ہسپتال کے ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سمیت 14 ماہرین شریک ہوئے۔
پروفیسر شاہد رسول نے کہا کہ پہلے مریض کے پتے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ،روبوٹک مشین کے ذریعے 25 منٹ میں آپریشن کیا گیا ۔
پہلا آپریشن ایک مریض کا کیا ہے، آج سے روزانہ کی بنیادوں پر 2 سے زائد آپریشن ہوں گے۔
ہسپتال کے یورولوجی ، گائنی سمیت دیگر وارڈوں کے ضرورت مند مریضوں کا مفت آپریشن جاری رہے گا ۔
خیال رہے کہ لاہور کے گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں کینسر جیسے موذی مرض کے جامع علاج معالجے کے لیے سائبر نائف روبوٹک ریڈیو سرجری سسٹم منصوبے پایہ تکمیل کی جانب گامز ن ہے ۔
پیٹرن ان چیف آرتھوپیڈک اینڈ سپائن ڈیپارٹمنٹ گھرکی ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھرکی ہسپتال دو دہائیوں سے پاکستان بھر کے غریب و نادار مریضوں کا کامیابی کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی سے مفت علاج کر رہا ہے جو مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اب گھرکی ہسپتال میں سائبر نائف نامی ایک نیا شعبہ قائم کیا جا رہا ہے جس پر 40 لاکھ ڈالر سے زائد کے اخراجات آئے گے اور اس حوالے سے اڑھائی ملین ڈالر اکٹھے ہو گئے اور ڈیڑھ ملین ڈالر جمع کرنے کا کام آخری مراحل میں ہے ۔
اس سائبر نائف سے تین انچ تک کے جسم کے مختلف حصوں کے کینسر جیسے موذی مرض کے علاج کے لئے ایک انقلابی قدم ثابت ہو گا اور یہ پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا سنٹر ہو گا ۔
گھرکی ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے زیر تعمیر سائبر نائف پراجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سائبر نائف پاکستان میں لگنے والا اس نوعیت کا دوسرا پراجیکٹ ہے جو 40 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے مخیر حضرات کے تعاون سے اسی سال مکمل کر لیا جائے گا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage