وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات
Image
انقرہ(سنو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر ایردوان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ترکی کے سابق نائب وزیراعظم اور ایم ایچ پی پارٹی کے چیئرمین دیولت مہچیلی سے ملاقات ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ایردوان کے ہمراہ انتخابات میں بھرپور کامیابی پر مبارک پیش کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور جمہوریہ کوسوو کی صدر وجوسہ عثمانی سادیرو سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر سے بھی ملاقات ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان اور سیستان سرحد پر مارکیٹ کے قیام اور ایران کے صدر سے اپنی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیا ،ایران اور پاکستان کے درمیان بارٹر ٹریڈ ایک خوش آئند پیش رفت ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ازبکستان کے صدر شفقت مرزایوف سے بھی ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون، خطے کو رابطوں سے جوڑنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی رفتار تیز کرنے پر بات چیت کی۔