پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کو بہت اہمیت دیتا ہے: بلاول بھٹو
Image
اسلام آباد:(سنو نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کیلئے بھارت کے شہر گووا پہنچ گئے، وزیر خارجہ کا خصوصی طیارہ کراچی سے براہ راست گووا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، بلاول بھٹو گووا میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرینگے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارت روانگی سے قبل ویڈ یو بیان میں کہا ہے کہ آج میں ہندوستان کی ریاست گوا جارہا ہوں جہاں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کروں گا۔ Image وزیرخارجہ نے کہا گوا جانا دراصل ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کو بہیت اہمیت دیتا ہے، میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن دوست ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ تعلقات پر بات کرنا چاہوں گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 4-5 مئی 2023 کو بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ کے طیارے کو کراچی سے گووا کے لیے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرادری 12 سالوں میں بھارت ک دورہ کرنے والے پہلے وزیر خارجہ ہیں ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دورہ بھارت سے قبل سیاسی رہنماؤں سے بھی رابطے کئے۔ Image وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دورہ بھارت سے قبل سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا ، مشاورت کی،بلاول بھٹو زرداری بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کی دعوت پر ایس سی او کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں ،وزیر خارجہ ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کی سائیڈ لائینز پر دوست ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چین کے وزیر خارجہ کن گینگ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بھارتی ہم منصب سے باقاعدہ ملاقات طے نہیں ، گووا میں ہونے والے اجلاس میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور چین کے وزیر خارجہ کین کانگ بھی شریک ہوں گے ۔ شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزرائے خارجہ کی آمد کا سلسلہ جمعرات کی صبح سے شروع ہو جائے گا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو وسط ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے ۔ جمعرات کی شام میزبان ملک کی جانب سے ثقافتی شو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو سیکرٹری خارجہ کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ جمعہ پانچ مئی کی صبح کو تمام وزرائے خارجہ اکٹھے ہوں گے جہاں ان کا پہلے گروپ فوٹو بنایا جائے گا جس کے بعد باضابطہ اجلاس کی کارروائی شروع کی جائے گی ۔ سہ پہر حتمی اعلامیے پر تمام رکن ممالک دستخط کریں گے اورمشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے اعلامیے کے بعد بلاول بھٹو پریس کانفرنس کریں گے اور واپس وطن روانہ ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ وزیر خارجہ کو ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی دعوت بھارتی وزیر خارجہ نے ایس سی او کے موجودہ سربراہ کے طور پر دی تھی۔ کانفرنس میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر غور و خوض اور کچھ ادارہ جاتی دستاویزات پر دستخط کئے جائیں گے ، وزرائے خارجہ اجلاس میں رواں سال 3-4 جولائی کو دہلی میں ہونے والی 17 ویں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ میٹنگ کے ایجنڈے اور فیصلوں کو حتمی شکل دی جاے گی۔