قدیم انسانی ڈھانچوں کی دریافت، اٹلی کے سائنسدان حیران
Image

روم: (سنو نیوز) اطالوی دارالحکومت روم کے قریب سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کے لیے دو سال سے جاری کھدائی کے دوران ایک قدیم رومی قبرستان کا انکشاف ہوا ہے جس میں 57 سجی ہوئی قبروں میں 67 انسان دفن ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ اس دریافت سے حیران رہ گئے ہیں۔ اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دوسری اور چوتھی صدی کے درمیان کی ہیں۔ ان قبروں میں سونے کے زیورات اور چمڑے کے مہنگے جوتوں سے مزین انسانی ڈ ھانچے دریافت ہوئے ہیں۔

یہ دریافت، جو روم کے شمال میں واقع قدیم شہر تارکینیا کے قریب 52 ایکڑ اراضی پر ہوئی، حکام کے لیے حیران کن تھی۔ اس دریافت میں مردوں کے ابتدائی ناموں کے ساتھ کندہ چاندی کی انگوٹھیاں، قیمتی پتھر، مٹی کے نمونے، سکے اور تعویذ کے علاوہ کپڑے، ہار اور سونے کی بالیاں شامل تھیں۔

اٹلی میں... قدیم کنکال ایک تعمیراتی جگہ کے بیچ میں اپنے جوتوں اور زیورات کے ساتھ دبے ہوئے دریافت ہوئے

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/02/01/2024/latest/62651/

اس مقام پر کھدائی کرنے والے ماہر آثار قدیمہ ایمانوئل گیانینی نے سی این این کو بتایا کہ "ہمیں بہت سےانسانی ڈھانچے اب بھی اپنے مہنگے موزے اور جوتے پہنے ہوئے ملے ہیں۔"

"یہ حقیقت ہے کہ ان انسانی ہڈیوں میں تناؤ یا جسمانی مشقت کا کوئی نشان نہیں تھا، (ہمیں یقین کرنے کی طرف لے جاتا ہے) کہ یہ لوگ مقامی کسان نہیں تھے، بلکہ شہروں سے آنے والے رومن خاندانوں کے اعلیٰ طبقے کے لوگ تھے۔"

اٹلی میں... قدیم کنکال ایک تعمیراتی جگہ کے بیچ میں اپنے جوتوں اور زیورات کے ساتھ دبے ہوئے دریافت ہوئے

ایمانوئل گیانینی نے نوٹ کیا کہ اس تاریخی دریافت کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ پہلے ہمارا خیال تھا کہ وہاں کوئی خزانہ ہو سکتا ہے لیکن دریافت ہونے والی چیز کسی خزانے سے کم نہیں ہے۔

"بہت سے رومی کھانے اور آرام کرنے کے لیے رات کو (یہاں) رک جاتے تھے،یہ انسانی تاریخ کی بے مثال دریافت ہے،" باقیات کے قریب رکھی گئی مختلف اشیاء، اور مقبروں کے اندر پرتعیش ڈیزائنوںنے ماہرین آثار قدیمہ کو یہ یقین کرنے پر مجبور کیا ہے کہ یہ لوگ سمجھتے تھے کہ ان کو اگلے سفر میں ان چیزوں کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/04/01/2024/latest/63008/

گیانینی نے کہا کہ ایک اور حیران کن بات یہ ہے کہ دریافت ہونے والے زیادہ تر مقبرے جوڑوں پر مشتمل ہیں، ان میں کم از کم دو افراد شامل ہیں جن کا ممکنہ طور پر خاندانی تعلق تھا۔کچھ انسانی ڈھانچے ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے پائے گئے۔

انہوںنے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "پورے خاندانوں کے لیے مقبرے بنانا ایک قدیم رومن خصوصیت ہے، لیکن حالیہ دریافت منفرد ہے، جب اس کے اندرونی ڈیزائن کی بات آتی ہے، جو دولت اور حیثیت کو ظاہر کرتا ہے۔"

2022 ء میں شروع ہونے والی کھدائی کے نتائج کو محفوظ کیا جا رہا ہے۔ ان میں سے بہت سی چیزوں کو ساحلی شہر سانتا مارینیلا کے سانتا سیویرا کیسل میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔