آدھا نر اور آدھا مادہ، نایاب خصوصیات والا پرندہ دریافت
Image

بگوٹا: (سنو نیوز) وسطی کولمبیا کے علاقے کالداس میں ایک نایاب پرندہ دریافت ہوا ہے، جس نے ماہرین حیاتیات کو حیران کر دیا ہے۔ یہ پرندہ ڈان میگویل ڈیمنسٹریٹو نیچرل ریزرو میں دیکھا گیا۔

منفرد خصوصیات:

اس پرندے کی خصوصیات میں ایک انتہائی منفرد بات یہ ہے کہ اس کا بائیں حصہ سبز اور دائیں حصہ نیلا ہوتا ہے۔ اس نسل کے نر پرندوں کا رنگ نیلا اور مادہ پرندوں کا رنگ سبز ہوتا ہے۔

سائنسی تجزیہ:

نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف اوٹاگو کے حیوانیات کے پروفیسر، ہیمش سپینسر، نے اس پرندے کو دیکھ کر اس کی منفردیت پر تجزیہ کیا اور کہا: "یہ انتہائی دلچسپ ہے۔ امکان ہے کہ ایسے پرندے زیادہ تر گائننڈرومورف (جن میں مادہ اور نر دونوں کی خصوصیات ہوں) ہوتے ہیں۔ "یہ بہت نایاب چیز ہے، میں نے نیوزی لینڈ میں کبھی ایسی مثال نہیں دیکھی۔

یہ نایاب پرندہ کولمبیا کے جنگلوں میں حیات کا ایک حیرت انگیز مظہر ہے، جس نے ماہرین کو اپنی خصوصیات اور منفرد رنگوں کے ذریعے متاثر کر دیا ہے۔ اس دریافت نے حیاتیاتی علوم میں نئی راہیں کھولی ہیں اورماہرین کو اس حیران کن پرندے کی شناخت کرنے کے لئے مزید تحقیقات کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/03/01/2024/latest/62778/

اس پرندے کی دریافت نےحیوانات کی دنیا میں نیا راز کھول دیا ہے۔ یہ پرندہ، جو کہ گائنینڈرومورف ہے، کے بائیں حصے میں نر خصوصیات اور دائیں حصے میں مادہ خصوصیات موجود ہیں۔ جو جاندار کے ایک حصے میں دونوں جنس کی خصوصیات کو ملانے والی پہلا حالت ہے۔

ہیمش سپینسر نے جرنل آف فیلڈ آرنیتھولوجی میں اپنے مقالے ’بائیلیٹرل گائنینڈرومورفی ان اے گرین ہنیکیپر (کلوروفینز سپیزا) فرام کولمبیا‘ میں اس حیران کن پرندے کا تجزیہ کی ہے۔ گائنینڈرومورفس کی تحقیقات میںکہا کہ یہ نایاب پرندہ ایک سو سال بعد ملنے والی دوسری مثال ہے جس نے حیاتیاتی علوم میں نیا دروازہ کھولا ہے۔