رات کو میٹھا کھانے کے کیا نقصانات ہیں؟
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) زیادہ تر لوگوں کو کھانے کے بعد میٹھا کھانا پسند بہت ہوتا ہے اور زیادہ تر شادی بیاہ کی تقریبات سمیت دیگر تقریبات میں میٹھا کھانا ایک عام سی بات تصور کی جاتی ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ رات کے کھانے کے بعد میٹھا کھانا آپکی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ نقصانات کیا ہیں ؟ ہائی بلڈ شوگر لیول میٹھی ڈش کوئی بھی کیوں نہ ہوں اس میں چینی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو ناصرف جسم میں شوگر کے لیول کو بڑھاتی ہے بلکہ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے تو کسی خطرے سے کم نہیں ہوتی ہے۔ نیند کی خرابی رات میں سونے سے قبل میٹھا کھانا آپکی نیند کو کافی متاثر کرتی ہے جس کے سبب یا تو آپکو نیند نہیں آئے گی یا پھر آپکو سونے میں مشکلات پیش آئیں گی جبکہ نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے آپ ذہنی تناؤ کیساتھ ساتھ جسمانی تناؤ کا بھی شکار رہیں گے اور دن بھر سست محسوس کری گے۔ طبیعت کا بوجھل اور بھاری ہونا رات کے وقت کھانے کے بعد زیادہ میٹھا کھانے سے طبیعت بوجھل اور بھاری محسوس ہونے لگتی ہے جس کی وجہ سے رات کو سونے میں تکلیف ہوتی ہے اور عجیب سے ڈکار بھی آتے ہیں۔ پیٹ خراب معمولی بات ہے کہ زیادہ میٹھا کھانے سے پیٹ بھی خراب ہوسکتا ہے، زیادہ میٹھا کھانے سے بدہضمی ہوسکتی ہے، آپکو تیزابیت کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔ دانتوں میں تکلیف رات کو میٹھا کھا کر سونے سے آپ دانتوں کے مسائل سے بھی دوچار ہوسکتے ہیں، ماہرین کیجانب سے کہا گیا ہے کہ رات میں میٹھا کھانا آپکے دانتوں میں کیڑا لگنے کیوجہ بھی بن سکتا ہے، اسی لیے دانتوں کے ڈاکٹرز کیجانب سے میٹھا کھانے کے بعد دانتوں کو صاف کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/03/01/2024/latest/62799/ اسکے علاوہ میٹھا کھانے سے وزن بھی بڑھاتا ہے جب کہ میٹھا کھانے کی طلب آپ کو مزید بیماریوں کا شکار بنا سکتی ہے۔