Homeتازہ ترینسڈنی ٹیسٹ: کم روشنی اور بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا

سڈنی ٹیسٹ: کم روشنی اور بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا

سڈنی ٹیسٹ

سڈنی ٹیسٹ: کم روشنی اور بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا

سڈنی:(ویب ڈیسک) تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کیجانب سے 313 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور دوسرے روز کے کھیل میں چائے کے وقفے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر کینگروز نے 116 رنزبنا لیے ہیں۔

میچ کے دوران کم روشنی کے بعد بارش بھی آگئی ہے، گراونڈ سٹاف نے وکٹ کو کور کردیا، مدم روشنی کے باعث دوسرے دن کا کھیل روک دیا گیا، آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلی کامیابی آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی وکٹ کی صورت میں حاصل کی جو 34 رنز بنا کر سلمان علی آغا کا شکار بنے۔

گذشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان کیجانب سے اننگز کا آغاز کرنے کیلئے آنیوالے دونوں ہی بیٹر عبداللہ شفیق اور انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنیوالے صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

عبداللہ شفیق دو گیندیں کھیلنے کے بعد سٹارک کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ صرف دو ہی گیندیں کھیلنے کے بعد صائم ایوب بھی ہیزل وڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں

سال 2023 میں دھوم مچانے والے سپر اسٹارز

شان مسعود 35 اور بابر اعظم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پاکستان کو پانچواں نقصان سعود شکیل کی صورت میں ہوا جو 5 رن کے مہمان ثابت ہوئے، 5 وکٹیں جلد گرنے کے بعد محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن 190 کے مجموعے پر رضوان 88 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔

ساجد خان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی چھٹی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 53 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی 9 وکٹیں گرنے کے بعد عامر جمال نے میر حمزہ کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، عامر جمال نے 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ ناتھن لیون کا شکار بنے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک کے حصے میں دو وکٹیں آئیں، ایک ایک کھلاڑی کو جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش اور ناتھن لیون نے آؤٹ کیا۔

Share With:
Rate This Article