پاکستانی ڈیزائنرعاصم جوفا کی بیٹی انتقال کر گئی

1/4/2024 4:48
لاہور:(ویب ڈیسک ) پاکستان کے مشہور فیشن ڈیزائنر اور کلاتھنگ برانڈ کے مالک عاصم جوفا کی جواں سالہ بیٹی انتقال کر گئیں۔
معروف ڈیزائنرعاصم جوفا نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ ان کی چھوٹی بیٹی عائرہ عاصم لندن میں کچھ دن زیر علاج رہنے کے بعد دینا فانی سے کوچ کر گئی ہیں۔ مشہور فیشن ڈیزائنرعاصم جوفا کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو اچانک برین ہیمرج ہوا تھا جس کے بعد انہیں برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ ڈیزائنر نے شوبز شخصیات سمیت مداحوں سے بیٹی کی مغفرت کی دعا کرنے کی التجا کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انہیں اور ان کے خاندان کو دعاؤں کی ضرورت ہے۔ عاصم جوفا کی پوسٹ پر درجنوں شوبز شخصیات، ماڈلز و موسیقی سے وابستہ شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی بیٹی کی مغفرت کی دعا کی۔ شوبز اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کے علاوہ مداحوں نے بھی ڈیزائنر کی بیٹی کے انتقال کی پوسٹ پر مغفرت کی دعائیں کیں۔
خیال رہے کہ برین ہیمرج فالج کی خطرناک قسم ہے اس میں دماغ کی شریان پھٹ جاتی ہیں جس سے موت کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں اور برین ہیمرج ہونے کی متعدد وجوہات ہوتی ہیں۔View this post on Instagram
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage