نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوگئی
10/4/2023 4:21
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں نسیم شاہ کے کندھے کی ٹنڈن کی سرجری کر دی گئی ہے، سرجری کے بعد نسیم شاہ 4 سے 6 ہفتے آرام کریں گے اور ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بولنگ پریکٹس شروع کر سکیں گے۔
خیال رہے کہ نسیم شاہ گذشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ماہر ڈاکٹروں نے نسیم شاہ کو سرجری کروانے کی تجویز دی تھی۔
پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کے باعث بھارت میں شروع ہونیوالےمینز ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے سے محروم ہو گئے تھے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ 352 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 337 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تھی، پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے تھے، کیوی نے مطلوبہ ہدف 44 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹیں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے انڈیا میں شروع ہو رہا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیجانب سے جاری ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق انڈیا اور پاکستانی ٹیموں کے درمیان بڑے ٹاکرے سمیت 9 میچوں کی تاریخیں تبدیل کی گئی ہیں۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پینتالیس میچز پر مشتمل راؤنڈ رابن لیگ میں دس ٹیمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں گی۔ ہر ٹیم دیگر 9 ٹیموں سے راؤنڈ رابن فارمیٹ میں میچز کھیلے گی۔
ٹاپ فور ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی، پہلے سیمی فائنل کا میدان 15 نومبر کو ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم میں سجے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر کو کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage