برطانیہ کا طیاروں سے غزہ کی جاسوسی کا اعلان
Image
لندن:(سنو نیوز) اسرائیلی یر غمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے برطانیہ بھی میدان میں آ گیا ہے اور اس نے طیاروں سے جاسوسی کا اعلان کیا ہے۔ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ طیاروں کے ذریعے یرغمالی ڈھونڈے گا، برطانیہ طیاروں کے ذریعے غزہ کی جاسوسی کرے گا، یرغمالیوں تک پہنچنے گا۔ حماس کا کہنا ہے کہ جنگجو اسرائیلی فوج کا ڈٹ کرمقابلہ کر رہے ہیں، اسرائیلی خواتین اور بچے رہا کردیے ہیں، اب جنگ ختم ہونے تک قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہوگا، یرغمالیوں میں اسرائیل کے حاضراور سابق فوجی شامل ہیں۔ حماس کی طرف سے اسرائیلی شہروں پر راکٹ داغے گئے، اسرائیل کا آئرن ڈوم پھر جواب دے گیا، اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ میزائل اسرائیل میں ہی گر گیا،حماس کے پاس اب بھی پندرہ اسرائیلی خواتین اور دو بچے موجود ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سرائیل غزہ پرحملے بند کرے اور انسانی بنیادوں پر فوری غزہ امداد اور ادویات کی رسائی یقینی بنائی جائے،غزہ میں 11اکتوبر سے بجلی مہیا کرنے والی کمپنیوں نے اسرائیل کے حکم پر بجلی بند کررکھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/03/12/2023/latest/57526/ دوسری جانب امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنے فوجی مقاصد جاری رکھے، تو بے گناہ افراد کے تحفظ کا خیال بھی رکھے،غزہ سے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز دل دُکھانے والی ہیں۔ امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے کہا کہ غزہ میں بے گناہ نہتے فلسطینی شہید ہوئے ہیں،میں نے فلسطینیوں،عرب اور امریکا میں مسلم کمیونٹی سے بات کی ہے۔