ہانیہ عامر اور بادشاہ کے دبئی میں سیر سپاٹے
Image

دبئی:(ویب ڈیسک )مقبول پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کے دبئی میں سیر سپاٹے،تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر بادشاہ اور اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں کسی ریستوران میں موجود ہیں اور کھانا کھا رہی ہیں جبکہ بھارتی گلوکار اُن کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔

دوسری ویڈیو میں وہ بادشاہ کے ہمراہ گاڑی میں موجود ہیں اور گلوکاری کرکے خوب ہنسی مذاق کررہی ہیں جبکہ ایک گروپ فوٹو میں ہانیہ اور بادشاہ کے ہمراہ بھارتی پنجابی گلوکار کرن اوجلا کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ہانیہ عامر اور بادشاہ کی وائرل ویڈیو ز اور تصاویر بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں شروع کردی گئیں کہ یہ دونوں شوبز شخصیات ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

مختلف بھارتی ویب سائٹس پر ہانیہ عامر اور بادشاہ کی تصاویر کے ساتھ یہ سوال اُٹھایا جارہا ہے کہ کیا ہانیہ عامر اور بادشاہ صرف دوست ہیں؟ یا پھر اُن کی دوستی محبت کے رشتے میں بدل گئی ہے؟

ان دنوں ہانیہ عامر دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی چھٹیاں گزار رہی ہیں اور خوب سیر و تفریح بھی کرتی نظر آرہی ہیں۔ماضی میں ہانیہ عامر پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ طویل عرصے تک تعلقات میں رہی ہیں۔

دوسری جانب ہانیہ عامرکے حوالے سےپاکستانی فلم میکرجوڑی وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت نے دلچسپ انکشاف کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/06/09/2023/latest/41150/

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے شو میں وجاہت رؤف اہلیہ شازیہ وجاہت کے ہمراہ مہمان بنے۔ پروگرام کے دوران شو کے میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ ہانیہ عامر کو آپ نے بیٹی بنایا ہوا ہے تو اس کے لیے کیسا رشتہ تلاش کریں گے؟

جس پر وجاہت رؤف نےقدرے مذاق میں کہا کہ وہ ہماری بیٹی نہیں بلکہ ہماری ماں ہے، وہ ہم دونوں کو اس طرح سے ڈانٹتی ہے کہ ہمارے والدین نے بھی کیا ہی ہمیں ڈانٹا ہوگا۔شازیہ وجاہت نے مزید جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر پیاری بچی ہے،انہوںنےرشتہ کے حوالے سے کہا کہ آج کل کے جو حالات اور دور ہے اس میں میرے خیال سے ہر ایک کو حق ہونا چاہیے کہ وہ اپنی مرضی سے شادی کرئے ۔

فلم پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ آپ کسی سے کہیں کہ یہ انسان آپ کے لیے اچھا ہے اور وہ شخض اس کے لیے اچھا ثابت نہ ہو تو پھر آپ کو جوابدہ ہونا پڑتا ہے۔ جو کہ آج کہ دور میں بے حد مشکل ہے۔ نئی نسل اتنی باشعور ہے کہ وہ اپنے لیے خود اچھا لائف پارٹنرتلاش کر سکتی ہے ۔

شازیہ وجاہت نے کہا کہ میں اپنے بچوں عاشر نائیل کو بھی یہی کہتی ہوں کہ آپ کی زندگی آپ کی چوائس ہونی چاہیے، بس کچھ پوانٹس ہیں جو آپ کو دیکھنے ہیں باقی آپ کی مرضی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage