سلطان جوہر ہاکی کپ:سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست
Image

کوالالمپور:(سنونیوز)‎ملائشیا کے شہر جوہر بھارو میں کھیلے جانے والے 11ویں سلطان جوہر ہاکی کپ کے دوسرے سنسنی خیز سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق‎ آسٹریلیا کی جانب سے 18 ویں منٹ میں کوپر نے، 26 ویں منٹ میں بروڈی نے فیلڈ گول سکور کئے،مقررہ وقت کے اختتام تک پاکستان کی جانب سے واحد و خوبصورت گول 59ویں منٹ میں کپتان عبدالحنان شاہد نے سکور کیا۔

‎پہلے سیمی فائنل میچ میں جرمنی نے بھارت کو 3-6 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ‎فائنل جرمنی اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔پاکستان نے ملائیشیا کو 3-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔