22 February 2024

Homeکھیلنسیم شاہ کے بھائی نے پاکستان کپ میں دھوم مچادی

نسیم شاہ کے بھائی نے پاکستان کپ میں دھوم مچادی

پاکستان کپ میں ڈیبو میچ میں متاثر کن بائولنگ کرنے والے حنین شاہ

نسیم شاہ کے بھائی نے پاکستان کپ میں دھوم مچادی

لاہور:(سنونیوز)پاکستان کپ میں نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ کی شاندار بائولنگ، تیز رفتار بائولنگ کی مدد سے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ میں لاہور بلیوز نے حنین شاہ کی شاندار بولنگ کی بدولت فیصل آباد کو 94 رنز سے شکست دی، لاہور بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔

242 رنز کے تعاقب میں فیصل آباد کی ٹیم 36.2 اوورز میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔حنین شاہ نے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر نے علی شان، آصف علی، محمد سلیم، محمد عرفان خان، محمد ہریرا، ارہم نواب کو پویلین کی راہ دکھائی۔

حنین شاہ نہ صرف نسیم شاہ کے بھائی ہیں بلکہ ان کا بائولنگ کا انداز بھی اپنے بھائی سے کافی ملتا جلتا ہے،وہ ڈومیسٹک سیزن میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں۔نومبر 2022 میں جب حنین شاہ نے پہلی وکٹ حاصل کی تھی تب ان کے بارے میں لوگوں کو معلوم ہوا تھا کہ وہ اسپیڈ اسٹار نسیم شاہ کے بھائی ہیں۔

حنین شاہ نے ستمبر میں نیشنل ٹی 20 کپ میں خیبرپختونخوا کے خلاف سینٹرل پنجاب کے لیے اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا۔فاسٹ بائولر2020ء میں نیشنل انڈر19 ون ڈے چیمپئن شپ میں سینٹرل پنجاب انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسلسل شکست :بابراعظم کو نسیم شاہ کی یاد ستانے لگی

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف شکست کے بعدپاکستان قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ وہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بہت زیادہ مس کرر ہے ہیں۔ہماری بائولنگ ابھی بھی نمبر ون ہے ،کبھی بیٹنگ کلک کرجاتی ہے تو کبھی بائولنگ۔

تفصیلات کے مطابق پوسٹ میچ کانفرنس میں میڈیا نمائندگان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ افغان بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کی بدقسمتی سے ہم ان رنز کو روک نہیں پائے،بائولرز کبھی کبھار اپنی لائن لینتھ پر بولنگ نہیں کرپاتے جس کی وجہ سے پریشر آجاتا ہے او ر ہم اس پریشر کو ہینڈل نہیں کرپاتے۔

ایک سوال کے جواب میں بابراعظم نے اعتراف کیا کہ ہمارے اسپنرز کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ہم 4 بال ٹھیک کرتے ہیں جبکہ باقی دو بال پر ہم بائونڈری دے دیتے ہیں ہم اس پریشر کو قابو میں نہیں لاپارہے۔

پے در پے شکست کے حوالے سے بابراعظم نے واضح کیا کہ ہر ٹیم کے خلاف میچ نیا ہوتا ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنا بیسٹ دیں۔پریکٹس میں ہمارے بائولرز اپ ٹو مارک ہوتے ہیں لیکن میچ میںجب مار پڑتے ہیں تو بولر کوشش کرتے ہیں کہ کم سے کم اسکور میں اوور مکمل کرے۔

آخر میں بابراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم کوشش کریں گے کہ اس ہار سے سیکھیں،ہم کوشش کریں گے کہ پوزیٹیو چیزوں کوسوچیں اور جو ہم نے بہتر نہیں کیا اس کے بارے میںبات کریں کیونکہ ہم نے مختلف ٹیموں کے ساتھ میچ کھیلنا ہے تو ہم بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

چنئی میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی،افغانستان نے 283 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں مکمل کیاجس کے بعد افغانستان کا پاکستان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے کے سلسلے کو بریک لگ گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوگئی

گذشتہ ماہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوئی تھی۔انگلینڈ میں نسیم شاہ کے کندھے کی ٹنڈن کی سرجری کر دی گئی ہے، سرجری کے بعد نسیم شاہ 4 سے 6 ہفتے آرام کریں گے اور ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بولنگ پریکٹس شروع کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ نسیم شاہ گذشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ماہر ڈاکٹروں نے نسیم شاہ کو سرجری کروانے کی تجویز دی تھی۔

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کے باعث بھارت میں شروع ہونیوالےمینز ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے سے محروم ہو گئے تھے۔

Share With:
Rate This Article