شاہد آفریدی نے پی سی بی کی بڑی آفر ٹھکرادی
Image

لاہور:(سنونیوز)سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی جانب سے بورڈ میں پوزیشن کی پیشکش پر معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے شاہد آفریدی کو بورڈ میں خدمات سرانجام دینے کی پیشکش  کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کسی بھی پوزیشن میں کام کرنا چاہیں تو ہم حاضر ہیں۔

ذرائع کے مطابق ذکا اشرف کی جانب سے پی سی بی میں کسی بھی پوزیشن کی پیشکش کیے جانے پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے فوری طور پر کسی قسم کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزنگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شاہد خان آفریدی نےملاقات کے دوران ملک بھر میں کرکٹ کے کھیل میںمزید بہتری لانے کے لیے اپنی تجاویز دیں۔ دوران ملاقات نگراں وزیراعظم نے شاہد آفریدی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کو کہا، جس پر شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ میںکسی بھی قسم کی ذمہ داریاں قبول کرنے کے حوالے سے سوچ کر جواب دینے کو کہا۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم نے شاہد آفریدی سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کو فون کیا اور انہیں قومی کرکٹ میں بہتری لانے کے لیے سینئر پلیئرز کے مشورے اور تجربے شامل کرنے کا کہا۔

یاد ذکا اشرف کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی سی منیجمنٹ کمیٹی کی معیاد 4نومبر کو ختم ہورہی ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایشیاء کپ اور ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے پرائیویٹ میسجز لیک اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے مسائل کا بھی سامنا رہا جس کے باعث کرکرکٹ بورڈ کی کمان میں بڑی تبدیلی کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کھلاڑیوں کو 5 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، راشد لطیف کا انکشاف

گذشتہ دنوں قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے انکشاف کیا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گذشتہ 5 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے تو کھلاڑی خاک کھیلیں گے جبکہ بابر اعظم دو دن سے چیئرمین پی سی بی کو میسج بھی کر رہے ہیں لیکن ذکا زشرف جواب نہیں دے رہے ہیں۔

ایک پروگرام میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم دو دن سے چیئرمین پی سی بی کو میسج کر رہے ہیں لیکن وہ رپلائی نہیں کررہے، سلمان نصیر اور عثمان والا کو کررہے ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ وہ اپنے کپتان بابراعظم کو رپلائی نہیں دے رہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سب کے بعد آپ پریس ریلیز نکال رہے ہیں اور کھلاڑیوں کو یہ کہا ہے کہ جو سینٹرل کنٹریکٹ سائن کیا ہے اسے ہم دوبارہ دیکھیں گے اور یہ سینٹرل کنٹریکٹ مانا نہیں جائے گا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر بازید خان کاکہنا تھا کہ پریس ریلیز کا اجرا پیشہ ورانہ طرز عمل نہیں ہے، ورلڈ کپ ہو یا دوطرفہ سیریز ایسی پریس ریلیز تو کبھی نکلنی ہی نہیں چاہیے، کیا یہ کہنے کی بات ہے کہ فینز اور سابق کھلاڑی ٹیم کو سپورٹ کریں، یہ کہنے کی بات نہیں ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage