پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی
Image

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی۔ ٹکٹ ہولڈر پی پی- 163 لاہور محمد فیاض بھٹی نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بیانیہ کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے، اس لیے انہوں نے پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔

پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر محمد فیاض بھٹی نے اپنے ایک بیان میں نے کہا کہ 9 مئی 2023ء کے واقعات کے بعد میری سوچ تھی کہ شاید پارٹی مفاہمت کا راستہ اختیار کرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا ۔

محمد فیاض بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ریاستی اداروں کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے بجائے پی ٹی آئی اب بھی اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر گرفتار

دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی اسد قیصر کو اسلا م آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سنو نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسد قیصر کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اسد قیصر کو اینٹی کرپشن ٹیم نے بنی گالہ، اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔اسد قیصر گجو خان میڈیکل کالج صوابی، کے پی کے کیلئے طبی آلات کی خریداری سے متعلق کرپشن کیس میں نامزد ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بھائی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسد قیصر کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد قیصرسادہ لباس میں اہلکار گھر پر آئے اور ان کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وفد نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی، اس وفد میں اسد قیصر اور انجینئر علی محمد بھی شامل تھے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage