وفاقی حکومت کا اقبال ڈے پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) نگران وفاقی حکومت نے یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ کابینہ ڈویژن نے اقبال ڈے پر عام تعطیل کا نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش 9 نومبر کو ملی جوش وجذبہ کیساتھ منایا جائے گا۔ علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1876ء کو اقبال منزل سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، وہ فارسی اور اردو کے مایہ ناز شاعروں میں سے ایک تھے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage