کراچی:مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق
Image

کراچی :(سنونیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں چند گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے واقعات میں 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 13 سالہ لڑکا اندھی گولی کا نشانہ بن کر اسپتال جاپہنچا۔

تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے میں نوجوان نے چچا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، گرفتار ملزم رحمت شاہ نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ اس کی اپنے چچا سے ہاتھا پائی ہوئی، اس دوران پستول چھیننےکی کوشش میں گولی چل گئی ۔

ناظم آباد کے علاقے میں میں گھر سے گولی لگی لاش برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی رضوان پر قرضوں کا بوجھ تھا، ڈپریشن کے باعث رضوان نے خودکشی کی ۔

پورٹ قاسم کے قریب سیکیورٹی گارڈ غلام رسول اپنی ہی بندوق سے اتفاقیہ چلنے والی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ دوسری جانب یونیورسٹی روڈ موسمیات کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 13 سالہ سمیع زخمی ہوگیا ہے۔