لکھنو: (سنو نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں افغانستان نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی،افغانستان نے 180 رنز کا ہدف 31 ویں اوور میں حاصل کیا،رحمت شاہ اور حشمت اللہ نے نصف سنچریاں سکور کی۔
Netherlands vs Afghanistan Live Score Updates - Cricket World Cup 2023
افغان اوپنرز کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 10 جبکہ ابراہیم زردان نے 20 رنز بنائے،نیدرلینڈز کی جانب سے ثاقب زوالفقار،وین ڈر مروی اور لوگن وین بیک نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
نیدرلینڈز کی ٹیم افغان بائولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی،ٹیم کے 6 بلے باز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔کپتان 0 رنز پر رن آئوٹ ہوئے،نیدرلینڈز کی جانب سے سائے برینڈ کے علاوہ کولن ایکرمن 29 جبکہ میکس و ڈوڈ 42 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 3،نور احمد نے 2 جبکہ مجیب الرحمان نے 1 وکٹ حاصل کی۔
افغانستان سکواڈ
افغانستان کی ٹیم میں حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمٰن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمٰن، نور احمد، فضل حق فاروقی شامل ہیں۔
نیدرلینڈز سکواڈ
نیدرلینڈز اسکواڈ میں اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، ثاقب ذوالفقار، میکس اوڈاؤڈ، ویزلے بریسی، کولن ایکرمین، سائبرینڈ اینجل بریچ، باس ڈی لیڈا، لوگان وین بیک، آرین دت، پال وان میکرین، ریلوف وین مروے شامل ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage