20 February 2024

Homeتازہ ترینگراؤنڈ میں محمد شامی سجدہ کرتے ہوئے کیوں رک گئے؟

گراؤنڈ میں محمد شامی سجدہ کرتے ہوئے کیوں رک گئے؟

محمد شامی سری لنکا کیخلاف پانچ وکٹیں لینے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں

گراؤنڈ میں محمد شامی سجدہ کرتے ہوئے کیوں رک گئے؟

ممبئی: (سنو نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں محمد شامی سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں لینے کے بعد اللہ پاک کے آگے سجدہ ریز ہونے لگے مگر پھر رک گئے۔


مذکورہ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد محمد شامی بڑی خوشی ملنے پر اللہ پا ک کے آگے سجدہ ریز ہونے لگے مگر پھر کوئی بات یاد آگئی اور رک گئے۔ شامی کے اس عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جس کے بعد مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے شامی سجدہ کرنے جا رہے تھے لیکن کسی خوف کی وجہ سے رک گئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ شامی سجدہ کرنے جارہے تھے لیکن انہیں خیال آیا کہ وہ بھارت میں ہیں۔


ایک صارف کا کہنا تھا کہ شامی سجدہ کرنے والے تھے لیکن انہیں یاد آیا کہ وہ بھارتی ہیں اور اس کے لیے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔


یاد رہے کہ سری لنکا و بھارت کے درمیان میچ میں بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی نے تاریخ رقم کر دی۔ سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر بھارت نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔


بھارت کے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن اپ صرف 55 رنز ہی بنا سکی اور محمد شامی نے صرف 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Share With:
Rate This Article