مہنگائی کنٹرول نہ ہو سکی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بدستور اضافہ
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان میں مہنگائی کنٹرول نہ ہو سکی۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بدستور اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ رواں ہفتے ٹماٹر، آلو، پیاز، انڈے اور چکن سمیت بارہ اشیا مہنگی ہو گئیں۔

تفصیل کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باجود مہنگائی کا سونامی بے قابو ہو چکا ہے۔ رواں ہفتے 12 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 29.8 فیصد کی سطح پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کی کمی

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ٹماٹر 34 روپے مہنگا ہوکر 165 روپے فی کلو جبکہ پیاز 25 روپے اضافے سے 123 روپے فی کلو ہوگیا، انڈے 5 روپے اضافے سے 331 روپے درجن اور زندہ مرغی 34 روپے مہنگی ہوکر 346 روپے فی کلو تک جا پہنچی ۔ چائے کی پتی کا 190 گرام کا پیک بھی 548 روپے سے 558 روپے کا ہو گیا۔۔ شہری کہتے ہیں حکمران صرف تقرریں کر رہے ہیں اور ہمارے گھروں میں فاقے ہیں۔ دوسری جانب رواں ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی میں 1.7 فیصد کی کمی ریکارڈ

تاہم اچھی خبر بھی ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے تریپن ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کر لیا۔ انڈیکس نے ساڑھے چھ سال بعد اس سطح سے تجاوز کیا۔

ٹریڈنگ کے پہلے سیشن میں صبح دس بج کر چونتیس منٹ پر ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو سینتالیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس نے تریپن ہزار کی حد عبور کی۔ دو ہزار اکیس میں انڈیکس کی بلند ترین سطح چوالیس ہزار پانچ سو چھیانوے اور دو ہزار بائیس میں بیالیس ہزار چار سو بیس تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ہفتے میں 17 اشیا ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں