نئی پنجابی فلم “اینی ہاؤ مٹی پاؤ ” 6 اکتوبر کو ریلیز ہو گی
Image
لاہور:(سنو نیوز) نئی پنجابی فلم "اینی ہاؤ مٹی پاؤ " 6 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ معروف فنکاروں نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم پنجابی سینما کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی، معروف اداکار اکرم اُداس، افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، وکی کوڈو، روبی انعم سمیت نامور فنکاروں نے فلم کی پروموشن تقریب میں شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامور فنکاروں کا کہنا تھا کہ ہم سب کے لئے خوشی کا مقام ہے کہ ہمارے فنکار ہمسایہ ملک کی فلموں میں کام کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ہمارے ہاں پنجابی فلم بن تو رہی تھیں لیکن وہ انٹرنیشنل لیول کی نہیں تھیں ۔ ہمارے فنکاروں نے ہمسایہ ملک کی فلموں میں کام کرکے ایک معیار بنایا ہے، فلم کے رائٹر جسگریوال اور ہدایتکار جنجوت سنگھ ہیں۔ فلم اینی ہاؤ مٹی پاؤ کا اصل بیان یہ ہے کہ بے لوث ہوجاؤ، آپ کو کبھی نقصان نہیں ہوگا۔ پاکستان سے فلم کے پروڈیوسر اظہر بٹ ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اکرم اُداس، وکی کوڈو، ہریش ورما،عمارہ دستور، بی این شرما، نرمل رشی، سیما کوشل ، پرکاش گادو شامل ہیں۔ اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ہمارے ہاں پنجابی فلم بن تو رہی تھیں لیکن وہ انٹرنیشنل لیول کی نہیں تھیں، ہمارے فنکاروں نے ہمسایہ ملک کی فلموں میں کام کرکے ایک معیار بنایا ہے،فلم "اینی ہاؤ مٹی پاؤ" کا اصل بیان یہ ہے کہ بے لوث ہوجاؤ، آپ کو کبھی نقصان نہیں ہوگا،فلم میں بھی یہی کچھ دیکھایا گیا ہے۔ آئی ایم جی سی وہ ادارہ ہے جس نے پاکستان میں فلم اور سینما انڈسٹری کو پرموٹ کیا ہے، آنے والا وقت ہمارا ہوگا، اس فلم میں پاکستان سے اکرم اداس اور وکی کوڈو نے کام کیا ہے، ہم سب یہاں اس لئے آئے ہیں کہ ان کو اپنی فلم کو کامیاب کرنے کے لئے پاکستانی آرٹسٹ چاہیں یہ ہماری کامیابی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage