چودھری پرویز الہٰی کے ترجمان احاطہ عدالت سےگرفتار
Image
گوجرانوالہ: (سنو نیوز) پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے ترجمان اقبال کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چودھری سابق وزیراعلیٰ کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ پہنچے تھے۔ پولیس نے پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چودھری کو سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔ دوسری جانب اینٹی کرپشن پولیس سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو آج ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل کی عدالت میں پیش کرے گی جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کل عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کو بری کیا تھا جس کے فوری بعد پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔