Homeانٹرٹینمنٹشوبز شخصیاتماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کا والدہ سے متعلق حیران کن انکشاف

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کا والدہ سے متعلق حیران کن انکشاف

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کا والدہ سے متعلق حیران کن انکشاف

لاہور: (ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ والدہ مسیحی تھیں، انہوں نے محبت اور شادی کے لیے اسلام قبول کیا، ماموں، خالائیں، نانی اور ننیال کے باقی افراد تاحال مسیحی ہیں۔


آمنہ الیاس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم چار بہنیں تھیں جس میں سے سب سے بڑی بہن 20 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئی تھی، جب میں محض 4 سال کی تھی تو والد کا انتقال ہوگیا۔


اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد کا اصل تعلق پنجاب کےشہر ملتان سے تھا وہ ہربل ادویات کا کاروبار کرتے تھے جب کہ ان کی والدہ نرس تھیں اور دونوں کی ملاقات سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی اور دونوں نے شادی کی۔


اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ مسیحی تھی اور میری والدہ نے شادی کی خاطر اسلام قبول کیا۔ میرے والد کے انتقال کے بعد ان کے رشتے داروں نے میری والدہ سے تعلقات ختم کردیے۔


آمنہ الیاس نے کہا کہ میری والدہ نے سخت مشکلات اور مصیبتیں دیکھیں،ایک ایسی خاتون جو غیر مسلم تھی اور اس کے تمام رشتے دار بھی جو غیر مسلم تھے وہ اس خاتون سے مذہب چھوڑنے کی وجہ سے ناراض تھے، دوسری جانب جن کے لیے مسلمان بنیں ان کے انتقال کے بعد اس کے خاندان کے افراد انہیں قبول کرنے کو تیار نہیں تھے۔


انہوں نے کہا کہ بطور نرس اپنا کیریئر جاری رکھا اور تمام بچوں کی پرورش کرنے سمیت انہیں اعلیٰ تعلیم دلوائی اور تمام مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FWhy Podcast (@fwhyfrieha)

Share With:
Rate This Article