سنوکر چیمپئن کی گرفتاری کا معاملہ: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رپورٹ طلب کر لی
Image
لاہور(سنو نیوز) پولیس نے ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان کے ساتھ ظلم کی انتہا کر دی، پاکستانی ہیرو ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان کو پولیس نے حوالات میں بند کر دیا۔ لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن کی پولیس نے پاکستان کے ورلڈ اور ایشین چیمپئن احسن رمضان کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ سنوکر اکیڈمی میں آئندہ ایونٹس کی ٹریننگ کے لیے دوسرے کھلاڑیوں کیساتھ موجود تھے، پولیس نے رات گئے تک سنوکر کلب کھلا رکھنے کی وجہ سے چھاپہ مارا اور مبینہ طور پر احسن رمضان کو ساتھ تھانے جانے کا کہا۔ ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان کی حوالات کے باہر بیلٹ پہنتے ہوئے تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ لاہور کی قابل پولیس نے ورلڈ چیمپئن کی بیلٹ اتروا کر اس سے 15 منٹ تک حوالات میں بند رکھا، احسن رمضان اور اس کے دوست فیصل اکرم کو پولیس نے ایس ایچ او کے حکم پر تھانے آنے کا کہا۔ ورلڈ چیمپین اپنے دوست فیصل اکرم کے ساتھ ایس ایچ او سے بات کرنے گیا ،اہلکاروں نے گالیاں دیتے ہوئے اسکی اوراس کے دوست کی بیلٹ اتروانے کے بعد دونوں کو حوالات میں بند کر دیا۔ احسن رمضان نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ میں ورلڈ چیمپئن ہوں تو وہ کہتے کہ ہمارے اوپر کون سا احسان کیا ہے اور پولیس نے گالیاں دینا شروع کر دیں۔ احسن رمضان نے کہا کہ ہمیشہ اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے کوشش کی اور کامیاب بھی ہوا لیکن مجھے کیا پتہ تھا میرے ملک میں ہی مجھے ذلیل و رسوا کیا جائے گا ۔ کیا پاکستان میں پولیس جو چاہے وہ کر سکتی ہے اس بات کا آج مجھے یقین ہو گیا،حوالات سے ایک دوست کے آنے پر 15 سے 20 منٹ بعد رہائی ملی۔ احسن رمضان نے وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ سے اس واقعے کی انکوائری کروانے کا مطالبہ کر دیا۔ دوسری جانب سنوکر چیمپئن احسن رمضان کی گرفتاری کے معاملے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔ محسن نقوی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حقائق سامنے لانے اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کریں ۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سنوکر چیمپئن سے ناروا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage