
لاہور: (سنو نیوز) احسن اقبال کیخلاف بیان دینے دینا مہنگا پڑگیا، پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
دانیال عزیز سے شوکاز نوٹس کا سات دن کے اندرجواب طلب کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس میڈیا پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے حوالے سے دئیے جانے والے بیان پرجاری کیا گیا۔
شوکاز نوٹس صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ دانیال عزیز سے شوکاز نوٹس کا سات دن کے اندرجواب طلب کیا گیا ہے۔ شوکاز نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی جائے اور شوکاز کا جواب تحریری طور پر جمع کروایا جائے۔
اس حوالے سے صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دانیال عزیز نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔ دانیال عزیزکوآج شوکازنوٹس جاری کیا گیا ہے۔ دانیال عزیز شو کاز کا جواب7دن کےاندرجمع کرائیں۔ دانیال عزیزاس قسم کی بیان بازی سےاجتناب کریں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ دانیال عزیز کے بیان سے افسوس ہوا، وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زبان بول رہے ہیں۔ ان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ7 گھنٹوں میں سرگودھا میں 100سے زائد انٹرویوز کئے۔ ن لیگ پہلی جماعت ہے جو انتخابات کے تیاری کےلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔ ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ بہترین امیدواروں کا چنائو کرکے انتخابات میں ٹکٹ دیں گے تاکہ آٹھ فروری کو ن لیگ بھرپور کامیابی حاصل کرے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ واحد جماعت ہے جس کے پاس ترقی و معیشت کےلئے صلاحیت و ٹیم بھی ہے۔ ہم نے وہ کام بھی کئے جنہوں لوگ ناممکن کہتے رہے۔ بجلی و دہشت گردی کو ختم کیا، سی پیک سے پچیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ملک لائے اور ٹیک آف پوزیشن پر کھڑا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/02/12/2023/latest/57468/لیگی رہنما نے کہا کہ نالائق پی ٹی آئی چیئرمین کو لاکر ملک کی معیشت کو کریش کر دیا گیا۔ ن لیگ کو نوجوان امیدواروں نے درخواستیں دیں جو اس بات کا ثبوت ہے قوم کی امیدیں ن لیگ کے ساتھ ہیں۔ منگل کے روز ہزارہ مالا کنڈ ڈویژن ، چھ دسمبر کو بلوچستان، آٹھ دسمبر بہاولپور ، پندرہ دسمبر کو لاہور ، سولہ دسمبر کو صوبہ سندھ کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے۔ ان لوگوں کا چنائو کریں گے جن کی پارٹی و قوم کی خدمت کی صلاحیت ہو اور انتخابی مرحلے میں کامیاب بھی ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز کے بیان سے افسوس ہوا جو الزامات لگائے گئے اگر کسی ہائی سکول کے طالب علم سے بھی پوچھیں تو کیا مہنگائی کا منصوبہ بندی سے کوئی تعلق ہے۔ بلاول بھٹو کی زبان کیوں دانیال عزیز بول رہے ہیں۔ غیرذمہ دارانہ بیان جاری کرکے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
اس مووقع پر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے پہلے اجلاس میں پنجاب سرگودھا ڈویژن کے امیدواروں کو بلایا گیا۔ پارلیمانی بورڈ نے ممبرز اور لیڈر شپ نے ایک ایک امیدوار کے انٹرویو کئے، سات گھنٹے اجلاس چلا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حلقوں کا اعلان تین ڈویژن انٹرویو کے بعد کریں گے۔ جن حلقوں میں مسئلہ ہوگا وہ کمیٹی بناکر معاملہ حل کریں گے۔ ڈسپلن کو یقینی بنایاجائے گا جو دانیال عزیز نے بیانات دئیے اس کا سختی سے نوٹس لیا گیا انہیں شوکاز نوٹس جاری کیاگیاہے۔ دانیال عزیز سات روز میں جواب دیں اور ایسی بیان بازی سے اجتناب کریں۔
خیال رہے کہ احسن اقبال کی جانب سے بلدیاتی حکومتوں بارے بیان پر دانیال عزیز نےکہا تھا وہ تقریر نہ جھاڑیں پہلے جواب دیں، پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین احسن اقبال تھے، وہ مہنگائی پر کیوں قابو نہیں پا سکے تھے ؟انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ مسلم لیگ ن مہنگائی کو کم رکھنے کا اچھا ریکارڈ رکھتی تھی لیکن ہماری حکومت احسن اقبال کی نااہلی کی وجہ سے ناکام ہوگئی تھی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage