قوم کی حمایت سے دشمنوں کو شکست دیں گے: آرمی چیف

12/2/2023 7:57
راولپنڈی: (سنو نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے خطرات کے خلاف دفاع پر مرکوز ہے، قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیر پور ٹامیوالی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بہاولپور کور کی تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے ان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/29/11/2023/pakistan/56876/
اس موقع پر آرمی چیف کو مشقوں سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آرمر، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں اور افسران اور دستوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔
آرمی چیف نے فوجیوں کو ہدایت کی کہ وہ ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں، ہم چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں، قوم کی حمایت سے ہم پاکستان کے دشمنوں کے کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں، پاک فوج ہر قسم کی مشکلات کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage