انڈیا کی شکست کا جشن منانے پر گرفتار کشمیری طلبہ کی ضمانت
Image

نئی دہلی: (سنو نیوز) ورلڈ کپ 2023ء میں انڈیا کی شکست کا جشن منانے کے الزام میں گرفتار کشمیری طلبہ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیاہے۔

عدالت نے ہفتے کے روز ایگریکلچر یونیورسٹی کے سات کشمیری طلبہ کی ضمانت منظور کی، جنہیں ورلڈ کپ کرکٹ میچ میں بھارت کی شکست پر مبینہ طور پر جشن منانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے اس کے خلاف غیر قانونی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعہ 13 کے تحت مقدمہ بھی واپس لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/28/11/2023/latest/56710/

گاندربل پولیس نے 20 نومبر 2023 ء کو سات طلبپ کو ان کے خلاف تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ان طلبہ کے خلاف گاندربل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

ملزم طلبہ کے وکیل شفیق احمد بٹ نے عدالت سے ضمانت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے ضمانت ملنا طلبہ کے لیے بڑا اچھا فیصلہ ہے۔ ضمانت کی سماعت گاندربل کی عدالت میں ہوئی۔

شفیع احمد نے پولیس کے ذریعہ طلبہ پر عائد یو اے پی اے کو واپس لینے کی بھی تصدیق کی۔ طالب علم کے خاندان کے ایک رکن نے فون پرغیر ملکی کو بتایا کہ اس کے بھائی کو کچھ عرصہ پہلے ہی پولیس نے رہا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/15/11/2023/latest/54284/

یونیورسٹی کے ایک غیر کشمیری طالب علم نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ میچ ختم ہونے کے بعد یونیورسٹی کے ہاسٹل میں سات کشمیری طلبہ نے ہندوستان کی شکست کا جشن منانے کے علاوہ پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے اور انہیں دھمکیاں دیں۔ کشمیر کی کئی سیاسی جماعتوں نے طلبہ پر یو اے پی اے کے نفاذ پر سخت تنقید کی تھی۔