سلمان بٹ کو پی سی بی کنسلٹنٹ ممبر نہ بنانے کا فیصلہ
Image

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ سلمان بٹ ابھی پی سی بی سے وابستہ نہیں ہوئے، آسٹریلیا کے دورے کے لئے ٹیم سلیکشن میں ان کا کوئی رول نہیں تھا، ان کی تقرری زیر غور تھی، ہم نے غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ہم ان کا کنسلٹنٹ ممبر کے طور پر تقرر نہیں کر رہے۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی میں توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر ہیں۔ کنسلٹنٹس کا کام صرف کھلاڑیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔ خرم منظور، فواد عالم، رومان رئیس، عثمان شنواری سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بات کی، جنہوں نے آمادگی ظاہر کی انہیں کنسلٹنٹس مقرر کیا گیا ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ کے ایشو کو بے جا اچھالا جا رہا ہے۔ سلمان بٹ سے بات ہوگئی ہے، وہ اب کنسلٹنٹس ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔کچھ لوگوں نے مخصوص ایجنڈے کے تحت سلمان بٹ اور مجھے پر کیچڑ اچھالا ۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ ابھی پی سی بی سے وابستہ نہیں ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا کے دورے کے لئے ٹیم سلیکشن میں سلمان بٹ کا کوئی رول نہیں تھا۔ سلمان بٹ کی تقرری زیر غور تھی۔ اب ہم نے غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے ہم کنسلٹنٹ ممبر کے طور پر ان کا تقرر نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ بلا وجہ ایک شخص کو ٹارگٹ کر رہے ہیں انہیں سوچنا چاہیے۔سلمان بٹ کے معاملہ میں کوئی پریشر نہیں تھا لیکن مزید تضاد سے بچنے کیلئے ایسا کیا گیا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage