لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا
Image

لاہور: (سنو نیوز) کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ ایس پی ارگنائزڈ کرائم سائوتھ کہتے ہیں کہ بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ اسلحہ غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔

تفصیل کے مطابق غیرملکی ایجنسیوں، دہشتگرد تنظیموں سمیت لاہور کے مختلف جرائم پیشہ افراد اور شوٹرز کو ناجائز اسلحہ فراہم کرنے والوں کا آرگنائز کرائم یونٹ ایس پی آفتاب پھلر وان اور ڈی ایس پی حسنین حیدر نے نا صرف پتہ لگا لیا بلکہ ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ملزمان کا سرغنہ شیرازبٹ اورمحمد ممریز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس یونیفارم میں وارداتیں کرنے والا “گینگ آف فور”متحرک

آرگنائز کرائم یونٹ ایس پی آفتاب پھلر وان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں کی تعداد میں رائفلز ، پسٹل اور ہزاروں گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔ ملزمان بھیس بدل کرغیرملکی ایجنسی کے ایجنٹوں کو اسلحہ سپلائی کرتے تھے۔

لاہور موٹروے پولیس کے افسران ملزم سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں

آرگنائزکرائم یونٹ نے دوسری کارروائی میں جعلی کرنسی بنانے والے دوملزمان رفاقت علی اور شیر بازخان کو گرفتار کیا ۔ ملزمان سے جعلی کرنسی اور آلات برآمد کرلئے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائےگی۔

دوسری جانب قومی شاہراہ پر ساہیوال کےقریب موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک موٹر سائیکل سوار سے 30 بور پسٹل اور 19 گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ دوران پیٹرولنگ مشکوک موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن اس نےعمل نہیں کیا اور بھاگ گیا، پولیس نے ملزم کاتعاقب کرنے پر اسے پکڑ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:اے این ایف حکام کی کارروائیاں، 450 کلو گرام منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے30 بور پسٹل،19 گولیاں، موٹر سائیکل، موبائل فون و دیگر اشیا برآمد کر لی گئی ہیں۔ڈی آئی جی سینٹرل شاہد جاوید نے افسران کو چوکس ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی۔