کرنسی مارکیٹ میں روپے کمزور
Image

کراچی :(سنونیوز)کرنسی مارکیٹ میں روپیہ ڈالر کا مقابلے کرتے کرتے بالاخر تھک ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آج کے دن 78 پیسےمہنگا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کمزور ہوتا جا رہا ہے، کئی روز سے روپے کی قیمت میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر مزید 78 پیسے مہنگا ہو کر 283 روپے 43 پیسے پر جا پہنچاہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ ایک روپیہ اضافے کے بعد 284 روپے 50 پیسے کا ہو گیاہے۔

گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوگیا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 50 پیسے کا ہو گیا تھا، انٹربینک میں بھی ڈالر کی قدر میں 43 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ گذشتہ ہفتے ڈالر 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسرے ممالک کی کرنسی کو دیکھیں تویورو بھی 1 روپے اضافے سے 298 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے مہنگا ہو کر 343.50 روپے کا ہوگیا جبکہ اماراتی درہم 30 پیسے مہنگا ہو کر 79.50 روپے کا ہوگیا اورسعودی ریال 40 پیسے اضافے سے 75 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی تیزی دیکھنے کو ملی جس کے باعث باعث سرمایہ کار تیس ارب روپے منافع کمانے میں کامیاب ہو گئے۔ہنڈرڈ انڈیکس 314 پوائنٹس بڑھ کر 52 ہزار 657 پر بند ہوا۔کاروباری اوقات کے دوران مارکیٹ میں 14 ارب 57 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری آئی ک۔کاروباری روز کے اختتام پر مجموعی طور پر 47 کروڑ 50 لاکھ حصص کا لین دین ہوا۔

گذشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی ہیٹ ٹرک ہوگئی،کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی شاندار تیزی دیکھنے کو ملی ،سرمایہ کاروں نے اربوں روپے منافع کمایا۔ حکومت کی جانب سے معاشی استحکام کے لیے کیے جانے والے حالات نے اپنے اثرات دکھانا شروع کردئیے ہیں جس کی ایک جھلک آج سٹاک مارکیٹ میں بھی دکھائی دی۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کے آغاز پر سرمایہ کاروں نے 16 ارب 51 کروڑ روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی جس کا انہیں بھرپور فائدہ ہوا اور انہوںنے اس سرمایہ کاری پر 58 ارب روپے منافع کمایا۔کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 52 کروڑ سے زائد حصص کا کاروبار ہواجس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 422 پوائنٹس اضافے کے بعد 52 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

ڈالر کی قیمت میں جہاں ایک طرف اضافہ دیکھنے کو ملا وہیں دوسری طرف اماراتی درہم 30 پیسے کمی کے بعد 79.20 روپے پر آ گیا جبکہ سعودی ریال 40 پیسے کمی سے 75 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوگیا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 50 پیسے کا ہو گیا تھا، انٹربینک میں بھی ڈالر کی قدر میں 43 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ گذشتہ ہفتے ڈالر 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسرے ممالک کی کرنسی کو دیکھیں تویورو بھی 1 روپے اضافے سے 298 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے مہنگا ہو کر 343.50 روپے کا ہوگیا جبکہ اماراتی درہم 30 پیسے مہنگا ہو کر 79.50 روپے کا ہوگیا اورسعودی ریال 40 پیسے اضافے سے 75 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage