پاکستان کو رن ریٹ بہتر کرنے کیلئے کیویز کو کس مارجن سے ہرانا ہوگا ؟
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی قسمت کا فیصلہ ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے میچ سے بنگلور میں ہوگا۔ پاکستان نے حال ہی میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں اپنے چار میچوں میں ہارنے کا سلسلہ توڑتے ہوئے منگل کو ایڈن گارڈنز میں بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس اہم جیت نے پاکستان کو پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر پہنچا دیا ہے، پاکستان کو سات میچوں میں سے تین میچ جیتنے کے بعد 6 پوائنٹس ملے ہیں جبکہ پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ ابھی بھی شامل ہے، پاکستان کو آگے ایک نیوزی لینڈ اور ایک انگلینڈ کیساتھ میچ کھیلنا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ گذشتہ روز ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 190 رنز کی خاطر خواہ شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر چلا گیا، فی الحال نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ +0.484 ہےجبکہ پاکستان کا رن ریٹ -0.024 ہے۔ آئندہ ہونے والا پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کیلئے بہت اہم میچ ہوگا، پاکستان کی جیت سے دونوں ٹیموں کے پوائنٹس آٹھ آٹھ ہو جائیں گے، نیوزی لینڈ کے نیٹ رن ریٹ کو عبور کرنے کے لیے پاکستان کو تقریباً 83 رنز سے جیتنا ہو گا یا ہدف کا تعاقب تقریباً 35 اوورز میں کرنا ہو گا۔ تاہم یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ اس مقابلے کے بعد دونوں ٹیموں کے پاس ایک اور گیم باقی ہے، جس سے فائنل گروپ میچ میں نیٹ رن ریٹ کے نئے منظر نامے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے شکست دے دی تھی، نیوزی لینڈ کی ٹیم 358 رنز کے تعاقب میں 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، گلین فلپس 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اوپننگ بیٹر ڈیون کانوے 2،ول ینگ33، رچن روندرا 9، کپتان ٹام لیتھم 4 اور ڈیرل مچل 24 اور سینٹنر7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے نے سب سے زیادہ گلین فلپس نے 60 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 4 مارکو جینسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں،کوٹزی کے حصے میں 2 جبکہ ربادا کے حصے میں 1 وکٹ آئی۔ یہ بھی پڑھیں: انگلش فاسٹ بائولر ڈیوڈ ویلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان نیوزی لینڈ کی ہار کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پرآگئی ہے جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی امیدیں روشن ہوگئی ہیں۔ اگر پاکستان اپنے بقیہ میچز جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے پو پاکستان 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فور میں جگہ بنالے گا۔ پونے میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے کیویز بائولرز کا بھرکس نکال دیا، کیونٹن ڈی کوک نے ورلڈ کپ کی چوتھی سنچری اسکور کی، انہوں نے 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔ وین ڈر ڈیوسن بھی آج جارح مزاجی کے ساتھ کھیلے اور انہوں نے بھی کیویز کے خلاف 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے سنچری داغ دی اور 133 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیوڈ ملر نے بھی تیز بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جیمس نیشم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔