ملک میں موسمی زکام کا خطرہ،ہیلتھ ایڈوائزی جاری
Image

اسلام آباد:(سنونیوز) دسمبر تا فروری میں ملک کے مختلف حصوں میں موسمی فلو کے کیسز بڑھنے کے خدشے کے باعث محکمہ صحت کی جانب سے موسمی زکام سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردی ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق موسمی زکام ایک قابل علاج بیماری ہے،اس بیماری کا وائرس کھلی فضا میں کھانسنے یا چھینکنے کی وجہ سے ہوتا ہےاور مریض کے ہاتھوں کے ذریعے اردگرد کی جگہوں پر پھیل جاتا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق جب کوئی صحت مند شخص وہاں سانس لیتا ہے یا متاثرہ چیزوں کو چھوتا ہے تو یہ وائرس اس تک منتقل ہو جاتا ہے۔ عام طور پر بزرگ ، پانچ سال سے کم عمربچے، حاملہ خواتین، قوت مدافعت کی کمی والے افراد متاثر ہوتے ہیں،اس کے علاوہ کینسر، ذیابیطس، دل یا سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا افراد کو بھی جلد متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہے کہ موسمی زکام سے بچاو کے لئے فلو کی ویکسینیشن کروائی جا سکتی ہے۔ حاملہ خواتین، قوت مدافعت کی کمی کے شکار اور دائمی بیماریوں میں مبتلا مریض اور ہیلتھ کئیرورکرز ویکسینیشن ضرور کروائیں،ماسک کے استعمال اور فلو ویکسینیشن کے ذریعے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage