کورونا ویکسین ٹیکنالوجی کے موجدین نے نوبیل پرائزاپنے نام کرلیا
Image

سویڈن :(سنونیوز)کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والی ٹیکنالوجی ایجاد کرنے والے دو سائنسدانوں کیٹالین کیریکو اور ڈریو ویس مین نے مشترکہ طور پر نوبیل پرائز اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا کو بچانے والی ویکسین ٹیکنالوجی کو ایجاد کرنے والے دونوں سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر نوبیل پرائز دئیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ابھی تک صرف میڈیسن کےشعبے میں نوبیل پرائزکااعلان کیا گیا ہے۔دیگر شعبوں میں نوبیل پرائز حاصل کرنے والوں کے نام ابھی تک سامنے نہیں آسکے ہیں۔

کیریکو اور ویس مین کا تعلق بالترتیب ہنگری اور امریکا سے ہے،دونوں سائنسدان یونیورسٹی آف پنسلوینیا میں ایک دوسرے کے کلاس فیلو رہے جہاں انہوں نے متعد د ریسرچز میں کئی ایوارڈ اپنے نام کیے جن میں قابل ذکر 2021 کا لیسکرز ایوراڈ ہے۔

کیریکو اور ویس مین کی ایجاد کردہ ایم این آر اے ٹیکنالوجی کااستعمال اس وقت دنیا بھر میں کیا جارہاہے،اس ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صر ف کورونا وائر س بلکہ کینسر،انفلوئنزا اور امراض قلب کی ویکیسن بھی تیار کی جارہی ہے۔

نوبیل پرائز کے لیے نامزد جوڑی کو سویڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہوم میں ہونے والی پروقار تقریب میں سویڈن کے بادشاہ کنگ کارل گستاف کی جانب سے 10دسمبر کو نوبیل پرائز سے نوازا جائے گا،10 دسمبر ایلفرڈ نوبل کی برسی کا دن ہے جن کے نام پراس پرائز کا اجراء کیا جاتا ہے۔نوبیل انعام میں سرٹیفکیٹ،گولڈ میڈل اور 1 ملین ڈالر کی رقم شامل ہوتی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage