قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، انتخابات وقت پر ہوں گے: خرم دستگیر
Image
لاہور:(سنو نیوز) خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، انتخابات وقت پر ہوں گے۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرنے اپنے بیان میںکہا ہے کہ آئی ایم ایف کی معاشی پالیسی کی تجاویز پر پاکستان نے مکمل عملدرآمد کیا ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں،اب کوئی تکنیکی یہ مالیاتی وجوہات نہیں ہیں،مجھے لگتا ہے تزویراتی تبدیلیوں کی وجہ سے تاخیر کا سامنا ہے۔ خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ مستقبل سولر انرجی ہے،پاکستان میں سولر کا رجحان بڑھ رہا ہے،پاکستان میں سولر پینل کی مینوفیکچرنگ کی تیاری کررہے ہیں، بجٹ میں سولر توانائی کے فروغ کیلئے مزید ترغیبات کا اعلان ہو، صرف سولر توانائی کے لئے استعمال ہونے وا لی آلات اورٹیکنالوجی پر رعایتیں دی جائیں۔