سینیٹ انتخابات میں حکومتی اتحاد نے میدان مار لیا
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) سینیٹ کے انتخابات میں حکومتی اتحاد نے میدان مار لیا ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کے دس سینیٹر کامیاب، آزاد امیدوار فیصل واوڈا بھی جیت گئے۔

پنجاب کی پانچ نشستوں پر لیگی امیدوار بازی لے گئے۔ اسحاق ڈار اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹر بن گئے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے معاملے پر انتخاب ملتوی کر دیا گیا جبکہ بلوچستان سے تمام سینیٹرز پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

تفصیل کے مطابق ایوانِ بالا میں حکمران اتحاد نے برتری ثابت کر دی ہے۔ سینیٹ کی 19 نشستوں پر انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی۔ اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار اور جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے رانا محمود الحسن کامیاب ہو گئے۔

سندھ کی بارہ میں سے دس نشستیں پیپلزپارٹی نے جیت لیں۔ کاظم علی شاہ، اشرف جتوئی ، ندیم بھٹو، دوست علی اور مسرور احسن جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ ضمیر گھمرو اور سرمد علی نے ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔ قرۃ العین مری اور روبینہ قائم خانی خواتین کی نشستوں پر جیت گئیں۔ جنرل نشستوں پر آزاد امیدوار فیصل واوڈا اور ایم کیو ایم کے عامر چشتی بھی سینیٹر بن گئے۔

پنجاب میں ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر ن لیگ کے محمد اورنگزیب اور مصدق ملک جیت گئے۔ خواتین کی نشستوں پر بشریٰ انجم بٹ اور انوشہ رحمان کامیاب ہو گئیں۔ اقلیتی نشست خلیل طاہر سندھو کے حصے میں آئی۔۔ سنی اتحاد کونسل کی ڈاکٹر یاسمین راشد اور صنم جاوید ہار گئیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے معاملے پر انتخاب ملتوی کر دیا گیا۔ سنی اتحاد کونسل کے اعظم سواتی نے الیکشن ملتوی کرنے کا اقدام پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage