چوری کرکے اعتکاف بیٹھنے والا ملزم گرفتار
Image

لیہ :(رپورٹ،ماجد رندھاوا) درزی کی دکان میں چوری کرنیوالا اعتکاف میں بیٹھا ملزم گرفتار، 12 سوٹ برآمد۔

لیہ:تھانہ فتح پور پولیس کی چک نمبر 106 ایم ایل کی جامع مسجد میں کاروائی، واردات میں ملوث اعتکاف پر موجود چور گرفتار،مال مسروقہ برآمد۔

پولیس کے مطاق ملزم بلاول نے ساتھی کے ہمراہ 2 روز قبل موتی بازار میں درزی کی دکان سے چوری کی،ملزمان نے عبدالغفور نامی درزی کی دکان کے تالے توڑ کر 12 سوٹ چوری کئے۔

ملزم بلاول چوری کے بعد اعتکاف پر بیٹھ گیا جس کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو مسجد سے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا، چوری شدہ 12 سوٹ بھی برآمد۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھی شاہ زیب کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

https://www.youtube.com/watch?si=V1t0xIgddaATovun&v=iAvpvAuKxKw&feature=youtu.be

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/01/04/2024/latest/75285/