اسلام آباد: (رپورٹ، فرح ربانی) اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وفاقی نظامت تعلیمات نے رمضان المبارک میں سرکاری سکولوں کو ڈانس کرانے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد سے سنو نیوز کی نمائندہ فرح ربانی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کو غیر سرکاری تنظیم یونیسکو کے کہنے پر ڈانس مقابلے کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اب 25 مئی کو افریقا ڈے پر ایجوکیشن ڈانس ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے بچیوں اور بچوں سے ڈانس پرفارم کروائیں اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ اسلامی اقدار سے متصادم نوٹیفکیشن کے اجرا ءپر والدین شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔
والدین کا کہنا ہے کہ وفاقی نظامت تعلیمات کا نوٹیفکیشن ہماری اقدار اور دینی احکامات کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ آئین پاکستان سکولوں میں قران اور دین کی تعلیم کو لازمی قرار دیتا ہے۔انہوں نے حکومت سے فوری نوٹس لے کر نوٹیفکیشن منسوخ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage