ن لیگ کی حکومت کب تک چلے گی ؟ رمیز راجہ نے بتا دیا
Image
لاہور: (سنو نیوز) سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے تک ہی قائم ہی رہ سکتی ورنہ ان پر مسلسل دباؤ بڑھتا جائے گا۔ سابق کپتان رمیز راجہ نے سنو اسپیشل پروگرام میں خصوصی گفتگو کی اور سیاست پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا۔ انہوں نے پنجاب میں عوامی مسائل پر گفتگو کرتے کہا کہ مریم نواز کو گراؤنڈ پر جاکر لوگوں کے مسائل حل کرنا چاہئے کیونکہ یہ بہت بڑا صوبہ ہے، ترقی یافتہ ممالک نے گراؤنڈ پر جاکر ترقی کی کیونکہ جب تک سیوریج اور پانی جسیے مسائل حل نہیں ہوں گے ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم گھر چلاتے ہیں ویسے ہی ہمیں صوبہ اور ملک چلانا چاہئے، کیونکہ جب میرے گھر میں پانی نہیں آتا تو میں بہت فکر مند ہو جاتا ہوں، اپنی سوسائٹی میں فون کر کے پوچھتا ہوں کہ پانی کیوں نہیں آیا اور ٹیوب ویل کیوں نہیں بھرا تھا، جب تک ہم اپنے گھر کی طرح ملک نہیں چلائیں گے تب تک بات نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کے لئے پرفارمنس دکھانا پڑے گی، لوگوں کو آٹا دے کر اور ان سے ہاتھ ملا کر حکومت نہیں چل پائے گی بلکہ عملی طور پر اپنی کارکردگی دکھانا ہوگی، عوام کو زندگی کی بنیادی ضروریات فراہم کئے بغیر آگے نہیں چل سکتے۔