چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کیلئے اکاؤنٹ کی ضرورت ختم
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) اوپن آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) نے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کیلئے اکاؤنٹ کی ضرورت اور شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اس مقبول چیٹ بوٹ کے استعمال کے لیے اب اکاؤنٹ بنانے یا اس پر لاگ ان ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی، اس اعلان کے بعد اب ہر فرد اے آئی چیٹ بوٹ کو استعمال کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/02/04/2024/latest/75362/

کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ ہر ہفتے دنیا بھر سے 10 کروڑ سے زائد افراد چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرتے ہیں، کمپنی کے مطابق اکاؤنٹ کی شرط ختم ہونے کے بعد اس تعداد میں نمایاں اضافے کی امید ہے کیوں کہ پوری دنیا سے لوگ اے آئی چیٹ بوٹ پر نئے نئے تجربات کرنا پسند کرتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اوپن اے آئی اکاؤنٹ کے بغیر چیٹ جی پی ٹی تک صارفین کو محدود رسائی فراہم کرے گی، تمام فیچرز کے استعمال کیلئے اکاؤنٹ بنانا لازمی ہوگا۔

کمپنی کا مؤقف ہے کہ چیٹ جی پی ٹی تک بغیر اکاؤنٹ رسائی فراہم کرنے کا صرف ایک مقصد ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کو ہر فرد تک قابل رسائی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/01/04/2024/technology/75176/

لیکن یاد رہے کہ کمپنی کی دیگر سروسز جیسے امیج جنریٹر وال ای کو استعمال کرنے کے لیے اکاؤنٹ کی ضرورت برقرار رہے گی۔

نومبر 2022 میں چیٹ جی پی ٹی کو پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا، جب سے ہی اسے استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اوپن اے آئی اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونا پڑتا تھا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage