سائبر حملوں کے پیش نظر وفاقی حکومت کا اہم اقدام
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) حساس معلومات کے تحفظ اور سائبر حملوں کے پیش نظر وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ، حکومت نے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دے دی۔

تشکیل دی جانے والی کمیٹی این سرٹ ڈیجیٹل اثاثوں، حساس معلومات اور اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/01/04/2024/technology/75176/

وزارت آئی ٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سرٹ رولز اور پیکا ایکٹ کے مطابق ٹیم تشکیل دی گئی ہے، سائبر سیکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان پراجیکٹ کو نیشنل سرٹ قرار دے دیا گیا جو کئی سال سے چل رہا تھا۔

قائم کی جانے والی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نیشنل سرٹ سائبر حملوں کا پتہ لگائے گی اور ایسے حملوں کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ قائم کی جانے والی ایمرجنسی ٹیم کیلئے ماہرین کی تعیناتی کے ساتھ ضروری سافٹ اور ہارڈ وئیرکی خریداری پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/30/03/2024/latest/74938/

قائم کی جانے والی ٹیم سائبر حملوں سے متعلق تحقیق کیا کرے گی اور ان حملوں سے متعلق آگاہی بھی فراہم کرے گی، نیشنل سرٹ کیلئے الگ سے ویب سائٹ بھی لانچ کی جاچکی ہے۔

یاد رہے کہ سائبر سیکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان پراجیکٹ کئی سال سے چل رہا تھا، منصوبہ نیشنل ٹیلی کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن سیکیورٹی بورڈ چلا رہا تھا۔