لاہور: (سنو نیوز) نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں روٹیشن پالیسی کے تحت اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا، پی سی بی کا کپتانی واپس لینے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو نیوزی لینڈ سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ۔
پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں روٹیشن پالیسی اپنائی جائے گی، روٹیشن پالیسی کے تحت نیوزی لینڈ سیریز میں متعدد کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا جن میں شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/02/04/2024/latest/75322/روٹیشن پالیسی کے تحت فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی سمیت کچھ کھلاڑی تمام میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔
دوسری جانب آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول میں پاک فوج کے انسٹرکٹرز کے زیر انتظام کرکٹرز کی مختلف مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق کپتان ٹی 20 ٹیم شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بہت اچھی ٹریننگ ہورہی ہے، ہم سب لوگ بہت انجوائے کررہے ہیں، اس کیمپ سے ہم سب کی فٹنس میں بہت بہتری آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/31/03/2024/latest/75123/نیوزی لینڈ سیریز کیخلاف شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جائیگا یا نہیں؟ سلیکٹرز کی کپتان سے فائنل مشاورت آج ہوگی۔
پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ آرہا ہے، فٹنس کیمپ کا بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پاکستان آرہی ہے اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/31/03/2024/latest/75120/404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage